ابر جوشاں

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - گرجتا برستا بادل، زور شور سے گرجتی ہوئی گھٹا۔  جوش گریہ یہ دم رخصت یار آئے نظر ابر جوشاں کا بندھا جیسے کہ تار آئے نظر      ( ١٨٠٩ء، جرات، کلیات، ٣٥٢:١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ فارسی کے لفظ 'اَبْر' کے ساتھ فارسی کے مصدر 'جوشیدن' سے اسم فاعل 'جوشاں' لگایا گیا ہے۔

جنس: مذکر